• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اپوزیشن گرما گرمی آئندہ ہفتے قومی اسمبلی میں منتقل ہو جائے گی

اسلام آباد (محمد صالح ظافر )حکومت-حزب اختلاف کی گرما گرمی آئندہ ہفتے قومی اسمبلی کے ایوان میں منتقل ہو جا ئے گی- قومی اسمبلی کا اجلاس دس فروری کو طلب کرنے کا فیصلہ ،حکومت قومی اسمبلی میں اہم قانون سازی جبکہ حزب اختلاف اپنے مطالبات کے لئے احتجاج اور ہنگامہ آرائی کرے گی ،ناکام مذاکرات اور نام نہاد عدالتی بحران بارے غور ہو گا - امن و امان،دہشتگردی اور معاشی صورتحال پر بھی بحث ہوگی ،سینیٹ کا اجلاس بھی بلایا جارہا ہے پروڈکشن آرڈر پر تنازع سامنے آنےکا امکان- اس معاملے میں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے احتجاجن اجلاس کا ʼبائیکاٹʼ کرکے اسکی صدارت سے انکار کر دیا تھا،پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس بارہ فروری کو ہوگا اس میں چار ایکٹ زیر غور آنے کا امکان جن پر پاکستان مسلم لیگ-ن اورپیپلزپارٹی کا اختلاف جاری تھا دونوں ایوانوں کی منظوری کے باوجود صدر آصف علی زرداری نے انکی توثیق کرنے کی بجائے واپس کر دیا تھا۔ حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان تنازعات اور ان کی ہنگامہ خیزگرما گرمی آئندہ ہفتے اس وقت قومی اسمبلی میں منتقل ہوجائےگی جب اس کا تیرہواں اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہوگا۔ جنگ /دی نیوز کو حد درجہ قابل اعتماد پارلیمانی ذرائع نے ہفتے کے روز یہاں بتایا کہ حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس دس فروری کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ اجلاس انتہائی کشیدہ ماحول میں ہوگا تحریک انصاف حکومت کے خلاف اپنی تحریک کو نیا رخ دینے میں مصروف ہوگئی اس نے 8 فروری کو عام انتخابات کی پہلی سالگرہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کااعلان کرر کھا ہے اس کے تیسرے دن شروع ہورہے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسے بھرپور ہنگامہ آرائی کا موقع ملےگا۔
اہم خبریں سے مزید