• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی خاتون بہکی بہکی باتیں کرنے لگی، جناح اسپتال کے شعبہ نفسیات منتقل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں کئی ہفتوں سے مقیم اور میڈیا کے زیربحث امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق خاتون کی ذہنی حالت درست نہیں، وہ بہکی بہکی باتیں کر رہی ہیں جبکہ انکے ہاتھوں اور پیروں میں سوجن بھی پائی گئی ہے۔ خاتون کو جناح اسپتال کے شعبہ نفسیات میں رکھا گیا ہے جہاں ماہر ڈاکٹر ان کا تفصیلی معائنہ کرینگے۔ خیال رہے کہ کراچی میں نوجوان سے شادی کی دعوے دار امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کے بیٹے جیرامیا اینڈریو رابنسن نے انکشاف کیا ہے کہ انکی والدہ کی ذہنی حالت درست نہیں ہے۔ جیرامیا اینڈریو رابنسن نے انکشاف کیا کہ انہیں میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ انکی والدہ پاکستان میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انکی والدہ ایک شخص اور اسکے اہلخانہ سے ملنے پاکستان آئی تھیں اور دو ہفتے بعد واپس جانا تھا، لیکن وہ واپس نہیں گئیں۔ بیٹے کا کہنا تھا کہ انہوں نے اور انکے بھائی نے والدہ کی واپسی کا ٹکٹ بھی خریدا تھا، لیکن وہ نہ آئیں۔
اہم خبریں سے مزید