• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرم، اسسٹنٹ کمشنر پر حملہ، زخمی پولیس اہلکار شہید ہوگیا

پشاور (نیوز ایجنسیاں)ضلع کرم کے علاقے بوشہرہ میں اسسٹنٹ کمشنر پر ہونے والے حملے میں زخمی پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار کی شہادت کی تصدیق کردی گئی، دوسری جانب کرم میں اسسٹنٹ کمشنر سعید منان پر فائرنگ کے واقعے سے متعلق خیبرپختونخوا حکومت نے جرگے سے ملوث افراد کی نشاندہی اور حوالگی کا مطالبہ کردیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پرفائرنگ کامقصد کوہاٹ میں گرینڈ جرگے کو ناکام بنانا تھا لیکن گزشتہ روزجرگہ کامیابی سے منعقد ہوا اور اس حوالے سے فریقین نے حکومت کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ذرائع کے مطابق امن معاہدے کے تحت فریقین اور امن کمیٹی نے قیام امن کی ضمانت دی ہے اور اسسٹنٹ کمشنرپرحملہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید