• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں

لاہور( این این آئی) پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں، ٹیکسز میں اضافہ، کرنسی ایڈجسٹمنٹ کے باعث پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئیں۔

حکومتی دستاویز کے مطابق ٹیکسز میں اضافہ اور کرنسی ایڈجسٹمنٹ مصنوعات مہنگی ہونے کی وجہ بنی۔

دستاویز میں بتایا ہے کہ پیٹرول پر فی لیٹر 2 روپے 47 پیسے ڈیوٹی عائد کی گئی، پیٹرول پر 23 پیسے فی لیٹر ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹ کیا گیا۔

دستاویز کے مطابق پیٹرول پر فریٹ مارجن کو ایک روپے 70 پیسے فی لیٹر کم کیا گیا۔ پیٹرول پر فریٹ مارجن 6 روپے 7 پیسے سے کم کرکے 4 روپے 37پیسے کیا گیا۔ 

دستاویز میں بتایا ہے کہ ڈیزل پر 4 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافی ڈیوٹی عائد کی گئی، ڈیزل پر 2 روپے 46 پیسے ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹ کیا گیا۔

دستاویز کے مطابق ڈیزل پر فریٹ مارجن میں 47 پیسے اضافہ کیا گیا، فریٹ مارجن 2 روپے 18 پیسے سے بڑھا کر 2 روپے 65 پیسے کیا گیا، ڈیزل پر 7 پیسے ڈسٹری بیوشن مارجن بھی عائد کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید