• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے، صوبائی سیکرٹری اطلاعات

لاہور(خصوصی رپورٹر،خصوصی نمائندہ))سیکر ٹری اطلاعات و نشریات پنجاب طاہر رضا ہمدانی نے ڈائریکٹر جموں کشمیر سنٹر انعام الحق سے ملاقات کی ، جس میں یومِ کشمیر کی تقریبات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اس ملاقات کا مقصد یومِ کشمیر کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریبات کو مؤثر اور بامقصد بنانا تھا۔ سیکر ٹری اطلاعات نے کہاکہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ثقافتی اور تخلیقی سرگرمیوں کو فروغ دینا ضروری ہے۔ڈائریکٹر کشمیر سنٹر انعام الحق نے تقریبات کے مجوزہ منصوبے اور ان کے انعقاد کے حوالے سے تفصیلات پیش کیں۔ سیکر ٹری اطلاعات نے یومِ کشمیر کے حوالے سے بھرپور میڈیا کوریج، سیمینارز، مشاعرے اور دیگر تقریبات کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔ سیدطاہر رضا ہمدانی نے کہا کہ یومِ کشمیر ہر سال 5 فروری کو منایا جاتا ہے تاکہ کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا جا سکے، جو اپنی آزادی اور بنیادی حقوق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ یہ دن دنیا کو مسئلہ کشمیر کی اہمیت اور کشمیری عوام کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔