• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرجانی ٹاؤن میں 2 لینڈ گریبر گروہوں میں تصادم، 3 افراد زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سرجانی ٹائون میں مبینہ طور پر 2 لینڈ گریبر گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹائون تھانہ کی حدود سرجانی ٹائون سیکٹر 52 میں 2 گروہوں میں تصادم کے دوران گولیاں لگنے سے 18 سالہ شاہد حسین ولد حبدار علی اور42 سالہ امجد علی ولد علی شیر جبکہ ڈنڈوں کے وار سے 38 سالہ غلام سرور ولد عبدالحمید زخمی ہوگئے،واقعے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا ،ایس ایچ او تھانہ سرجانی ٹائون غلام حسین پیرزادہ نے بتایاہےکہ واقعہ اعجاز سومرو اور سرور بروہی گروپ کے مابین پلاٹ کے تنازعہ پر جھگڑے کے دوران پیش آیا،دونوں گروپ لینڈ گریبرز ہیں سرور بروہی گروپ کے کارندوں نے اعجاز سومرو گروپ کے کارندوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گولی لگنے سے شاہد حسین اور42سالہ امجد علی زخمی ہوئے،واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید