• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گارڈن سے لاپتا ہونے والے 2 بچوں کی بازیابی کی کوششیں، پولیس کو کتے کی مدد سے ایک سراغ ملا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گارڈن سے لاپتا ہونے والے 2 بچوں کی بازیابی کی کوششیں کرتے ہوئے پولیس کو کتے کی مدد سے ایک سراغ ملا ہے۔پولیس حکام کے مطابق گارڈن سے لاپتا دو بچوں 5 سالہ علیان اور 6 سالہ عمر علی کی تلاش کے سلسلے میں حیدر آباد سے لائے گئے سراغ رساں کتے کی مدد سے ایک مقام کی نشان دہی ہوئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کتے کو بچوں کے کپڑے سنگھائے گئے تو بو کا پیچھا کرتے ہوئے سراغ رساں کتا لیاری کشتی مسجد کے قریب رک گیا۔پولیس کے مطابق بچوں کی تلاش سے متعلق ایک عینی شاہد سے بیان بھی لیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید