• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑی اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں 2 کمسن بچے جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قومی شاہراہ لنک روڈپر گاڑی اورپک اپ میں تصادم کے نتیجےمیں 2 کمسن بچے جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔جاں بحق افراد کی لاشوں اورذخمیوں کوایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیاپولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے کمسن بچوں کی شناخت 1سالہ عبدالرحیم اور 8سالہ عبدالرحمان کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ حادثے میں 3 سے 4 افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید