کراچی( اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت خواہ کتنی ہی رکاوٹیں ڈالے، اختیارات اور وسائل نہ دے،ہم اپنے 9ٹاؤنز میں عوامی خدمت اور تعمیر وترقی کا سفر جاری رکھیں گے، پارکوں و کھیلوں کے میدانوں کی بحالی، اوپن ائیر جم کے پروجیکٹ پر کام جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کونارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں نرسری و پھولوں کی نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا کے نمائندوں اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔