کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر عاجز دھامرہ کا وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کو خط، خط میں گیس کی عدم فرامی اور لوڈ شیڈنگ کے اوقات پر احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے اطلاعات سیکرٹری سینیٹر عاجز دھامرہ نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کو خط لکھا ہے کہ اس وقت ملک بالخصوص سندھ میں گیس کی شدید قلت کا سامنا ہے ، ملک کے طول و عرض میں گیس کی عدم فرامی اور لوڈ شیڈنگ سے عوام شدید پریشانی اور اضطراب کا شکار ہیں جس کی وجہ سے عوام میں گیس کی فراہمی سے متعلق جائز مطالبات میں اضافہ ہو رہا ہے۔