• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، ایک ماہ کی روڈ چیکنک کے دوران جرمانے اور ٹیکسوں کی مد میں 2 کروڑ 39 لاکھ 47 ہزار روپے وصول

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میں ایک ماہ کی روڈ چیکنک کے دوران جرمانے اور ٹیکسوں کی مد میں 2 کروڑ 39 لاکھ 47 ہزار روپے وصول کیے گئے۔ ترجمان محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن کے مطابق جرمانے اور موٹر وہیکل ٹیکس جنوری 2025 کی روڈ چیکنگ مہم کے دوران جمع ہوئے۔ مجموعی طور پر 38066گاڑیاں چیک کی گئیں، میرپورخاص ڈویژن میں 7655گاڑیاں چیک کرکے 7.272ملین روپے موٹروہیکل ٹیکس وصول کیا گیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید