• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمپریس مارکیٹ صدرکے اطراف قائم پرندوں اور جانوروں کی دکانیں مسمار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایمپریس مارکیٹ صدرکے اطراف قائم پرندوں اور جانوروں کی دکانوں کو مسمار کر دیا گیاڈپٹی کمشنر ساؤتھ ڈاکٹر جاوید نبی کھوسو کی ہدایت پر سب ڈویژن صدر کے علاقے کی بڑی مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر صدر رانا صفیان بابر اپنی ٹیم کے ہمراہ آپریشن کی نگرانی کی انہوں نے کہا کہ فٹ پاتھ پر پیدل چلنے والوں کا حق ہے فٹ پاتوں پر کسی بھی قسم کی تجاوزات برداثت نہیں کی جائیگی صدر سب ڈویژن میں تجاوزات کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہےدکاندار اور پتھارے دارتجاوزات از خود صاف کرلیں ضلعی انتظامیہ کسی بھی نقصان کی ذمہ دار نہیں ہوگی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید