• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’امن 2025‘‘ کے انعقاد کو ڈاکٹر عبدالباری اور فیصل ایدھی نے خوش آئند قرار دیدیا

کراچی (رپورٹ: محمد منصف) پاک بحریہ کے زیرانتظام منعقد ہونے والی 9ویں بین بین الاقوامی مشق "امن 2025" وطن عزیز کے نامور شخصیات کے لئے بھی پسندیدہ موضوع اور اہمیت اختیارکر گئی، فیصل ایدھی اور پروفیسر ڈاکٹر عبدالباری نے جذبہ خیر سگالی کے پیغامات جاری کر دیئے۔ انڈس ہسپتال اور ہیلتھ نیٹ ورک کے بانی صدر پروفیسر ڈاکٹر عبدالباری خان کا نےاپنا ویڈیو پیغام جاری کرتےہوئے "امن 2025" کو سراہاتے ہوئے آنے والے 60 مہمان ممالک کو خوش آمدید کہا ہے اور پیغام میں کہا ہے کہ یہ مشق "امن 2025" مشترکہ حکمت عملی، تعاون اور بین الافواج کے مابین اعتماد وہم آہنگی کو بڑھانےمیں مدد گار ثابت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ جدید دور میں مختلف ممالک کو درپیش میری ٹائم چیلنجز سے نمٹنے اور ایک دوسرے کو قریب لانے کے لئے باالخصوص بحری تعاون کے لئے یہ مشق ایک نئی مثال قائم کرنے کا بھی ذریعہ بنے گی۔ علاوہ ازیں معروف سماجی رہنما فیصل ایدھی نے بھی اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پاک بحریہ کی جانب سے نویں امن مشق کا انعقاد کیا گیا ہے اور اس بار اس ایونٹ میں امن ڈائیلاگ کا پروگرام بھی شامل ہے جو کہ نہایت خوش آئند ہے اور وہ اس امن مشق میں شریک ہونے والے تمام مہمان ممالک کی نیوی کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید