کراچی( اسٹاف رپورٹر) سہراب گوٹھ پر عوام کی جانب سے پولیس کی جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی، نااہل انتظامیہ اور پیپلز پارٹی کے ٹاون کی جانب سےاسکیم 33، سہراب گوٹھ، گلشن معمار،گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا میں پانی روکے جانے کے مسئلے پر دھرنا دیا گیا جس میں مرکزی رہنما ایم کیوایم پاکستان زاہد منصوری۔ایم این اے اقبال محسود،ایم پی اےزفرحان انصاری،ارسلان پرویز،شوکت چودھری، کے ایم و سی کے انچارج سید معین اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنمائوں اور علاقائی عوامی نمائندوں نے پولیس میں تبدیلی اور ٹائون کی جانب سے پانی کی فراہمی کا مطالبہ کیا ،انتظامیہ کے حکام نے مظاہرین سے امن اوامان کی صورتحال بہتر اور دیگر مسائل کو حل کر نے کا وعدہ کیا اس یقین دہانی پر دھرنا پرامن انداز میں ختم کردیا گیا۔