• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلوان گوٹھ سے چکورا نالہ کے ساتھ ناتھا خان پل تک دو رویہ سڑک بنانے کا منصوبہ

کراچی (طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر) پہلوان گوٹھ سےچکورا نالہ کے ساتھ ناتھاخان پل تک دورویہ سڑک بنانے کا منصوبہ،حکومت سندھ نے شہر میں ٹریفک کے متبادل روٹ بنانے پر کام شروع کر دیاگلستان جوہر کےبراستہ راشد منہاس روڈ شاہراہ فیصل جانے والےٹریفک کا متبادل روٹ بنانے کے لئے سروے شروع ہوگیا ہے محکمہ بلدیات سندھ کے ذرائع کے مطابق پہلوان گوٹھ کے قریب چکورا نالہ جوپی آئی اے ٹاون شپ کے عقب سے ہوتا ہوا ناتھاخان پل کے نیچے سےملیر ندی میں جاتاہے اس کے ساتھ دورویہ سڑک بنانے کا سروے کیا جا رہا ہےحبیب یونیورسٹی سےشاہراہ فیصل جانے والا ٹریفک شاہراہ فیصل کے ذریعے ڈرگ روڈ اورکارساز اور بائیں جانب اسٹار گیٹ ائرپورٹ جا سکے گا اسی طرح واپس ٹریفک شاہراہ فیصل سے نالے کے ساتھ پہلوان گوٹھ گلستان جوہر جاسکے گا اس مقصد کےلئے ناتھا خان برج کے اوپر ملٹی لیول فلائی اور تعمیر کیا جائے گایہ روڈ دو کلومیٹر طویل ہےعنقریب پی سی ون کی منظوری کے بعد یہ ٹینڈر پروسس میں چلا جائے گاشاہراہ فیصل سے گلستان جوہر جانے اور آنے کے لئےمتبادل راستے کا شہریوں کا طویل عرصے سے مطالبہ ہے لاکھوں کی آبادی کو یہ متبادل راستہ بہت فائدہ پہنچائے گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید