• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کی جانب سے عبدالستار ایدھی انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں میگا آئی ٹی ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ووٹ نہیں ملک کی معیشت کی بہتری کے لئے نوٹ چاہئے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر قوم کی خوشحالی کے لئے شب و روز محنت کررہے ہیں،گورنر سندھ نے کہا کہ 10 ہزار سے زائد نوجوانوں کی شرکت ثابت کرتی ہے کہ صوبہ آئی ٹی کا حب بننے جا رہا ہے،چیئرمین سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ مولانا بشیر فاروق قادری نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے کہا تھا کہ آئی ٹی ایکسپورٹ کو 25 بلین ڈالر تک پہنچائے گے، آج کل 12 سال اور 16 سال کے بچے آئی ٹی میں کام کر کے لاکھوں روپے کما رہے ہیں،میگا آئی ٹی ٹیسٹ میں پاکستان سافٹ وئر ایکسپورٹ بورڈ کے مارکیٹنگ ہیڈ اسد محمود، فرحان حنیف، پاکستان آئی ٹی ایسوسی ایشن اور پاشا گروپ کے کونسل ممبر مناف مجید، سمیت اہم کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید