• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی مہران ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

کراچی( اسٹاف رپورٹر )کورنگی مہران ٹاون میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود مہران ٹاون اسکیم 6c واٹر پلانٹ کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 55سالہ امیر خان ولد زریب خان جاں بحق ہو گیا۔مقتول کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔مقتول کے لواحقین نے بتایا کہ مقتول امیر خان 7 بچوں کا باپ تھا۔15 روز پہلے بھی مقتول کی دکان پر ڈکیتی میں ڈاکو 70ہزار روپے لوٹ کر لے گئے تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید