• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت نے 45 سال میں جبری کوٹہ سسٹم سے کیا حاصل کیا، اے پی ایم ایس او

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سینئر جوائنٹ انچارج ریحان شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت جواب دے 45 سال سے نافذ جبری کوٹہ سسٹم سے کیا حاصل کیا،کراچی کے تعلیمی اداروں میں پہلا حق کراچی کے طالب علموں کا ہونا چاہئے، جوائنٹ انچارج کاظم نے کہا کہ طالب علموں کو نمبر بھی کوٹہ سسٹم کے تحت دیے جا رہے ہیں، ایسا کیسے ممکن ہے کہ میٹرک میں 80 فیصد نمبر حاصل کرنے والے انٹر میں فیل ہو جائیں! جہاں اسکولوں میں بھینسیں بندھی ہیں وہاں کے بچے اعلیٰ نمبر حاصل کریں اور جہاں تعلیم فراہم کی جا رہی ہے، وہاں کے بچے فیل ہو جائیں،وہ کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے، جس میں مرکزی رکن فرحان، سید باسط، رانا ولید اور سیدہ بتول حسن بھی موجود تھیں،ریحان شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کے ساتھ انتہائی متعصبانہ رویہ اختیار کر چکی ہے، کوٹہ سسٹم نے پہلے نوکریاں اور اب تعلیم کا حق بھی نوجوانوں سے چھین لیا ہے، کراچی کی جامعات میں کراچی کے بچوں کو ہی داخلے نہیں ملتے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید