• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دیگر واقعات میں 12 افراد زخمی

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) گلستان جوہر حسین ہزارہ گوٹھ بلوچ گرائونڈ کے قریب ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے دو افراد 35 سالہ دستگیر ولد احمد جان اور اویس ولد عبد اللطیف کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے،سائٹ سپر ہائی فقیرہ گوٹھ میں جھگڑے کے دوران ایک شخص فائرنگ اور دو افراد لاٹھیاں و ڈنڈے سے لگنے سے زخمی ہوئے،فائرنگ سے زخمی شخص کی شناخت35 سالہ علی سے ہوئی، کھوکھراپار امام بارگاہ کے قریب نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے 25 سالہ طالب حیدر ولد افتخار شاہ زخمی ہوگیا ، لانڈھی نمبر ایک میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے 25 سالہ شیراز زخمی ہوگیا ، عباس ٹائون امام بارگاہ کے قریب نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے 65 سالہ محمد حسن ولد محمد عبداللہ زخمی ہوگیا، ایف بی ایریا بلاک 16 انچولی امام بارگاہ کے قریب نامعلوم سمت سے آ کر گولیاں لگنے سے 21 سالہ محمد عباس ولد ارشاد حسین اور 28 سالہ محمد آصف ولد محمد یار زخمی ہو گئے، بلدیہ 24 مارکیٹ کے قریب اندھی گولی لگنے سے 40 سالہ آصف ولد منور زخمی ہو گیا، لانڈھی فیچر موڑ گلی نمبر 7 میں اپنے ہی اسلحے سے اتفاقیہ طور پر گولے چلنے سے 36 سالہ عزیز الرحمنٰ ولد سعید خان زخمی ہوا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید