کراچی(اسٹاف رپورٹر)ضلع کیماڑی پولیس نے پرانا گولیمار میں لیاری گینگ وار کمانڈر کاشف عرف سندھی کے منشیات کے اڈے پر چھاپہ مار کر انتہائی مطلوب منشیات ڈیلر سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا،ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن ( ر ) فیضان علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب منشیات ڈیلر مزمل عرف گوٹا کو 10 کارندوں سمیت گرفتار کر کے 6 غیرقانونی پستول، ایک رائفل، 7 کلو چرس، 3 کلو آئس/ کرسٹل ،4 موٹرسائیکلیں اور 10 موبائل فون برآمد کرلئے ،انہوں نے بتایا کہ گرفتار دیگر ملزمان کی شناخت پرویز ولد جان محمد، رحمت اللہ ولد زکااللہ،عامر ولد محمد رفیق، عزت محمد ولد جان محمد، شیرعلی ولد سرفراز خان،اسامہ ولد نصراللہ، محمد سلمان ولد عبدالخالد، شعیب ولد محمد اشرف، شوکت ولد علی محمداور جنید ولد جاوید کے ناموں سے ہوئی ہے۔