کراچی(اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کی جانب سے نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کا یوم ولادت عقیدت کے ساتھ منایا گیا ،مساجد،مدارس اور امام بارگاہوں میں میلاد مسعود کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا، زہرا اکیڈمی میں علامہ شبیر حسن میثمی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین ؑ کی سیرت طیبہ امت محمدیہ ﷺکے لیے محبت اور وحدت کا پیغام ہے، شہید کربلا محسن انسانیت اور محافظ اسلام بھی ہیں، ہم اللہ کے حضور سجدہ ریز ہیں تو یہ سب کربلا میں امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی کا نتیجہ ہے ،شعبان مدینہ منورہ میں جنت کے سردار کی آمد ہے،امام حسین وہ شخصیت ہیں کہ جن پر خود سرور کائنات حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم ناز کرتے ہیں۔