کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ساؤتھ زون پولیس نے گمشدہ بچے کو تلاش کے بعد والد کے حوالے کر دیا،پولیس کے مطابق 2 فروری کو شیر افضل ولد گل خان نے بوٹ بیسن تھانے میں اپنے 12 سالہ بیٹے محمد شکیل کے لاپتا ہونے کی رپورٹ درج کروائی تھی، والد کے مطابق محمد شکیل صبح اپنے دوست کے ساتھ کھیلنے کے لیے گھر سے نکلا تھا، دونوں بچے عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر گئے جہاں سے اس کا دوست واپس آگیا مگر محمد شکیل لاپتا ہوگیا تھا۔