کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف ضلع کیماری کی جانب سے ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، ورکرز کنونشن میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ مرکزی ایدیشنل جنرل سیکریٹری فردوس شمیم نقوی، کراچی کے صدر راجا اظہر، جنرل سیکریٹری کراچی ارسلان خالد، جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی سندھ ڈاکٹر مسرور سیال، فہیم خان، آئی ایل ایف کراچی کے صدر ایڈووکیٹ ظہور محسود، آفتاب جہانگیر، لیبر ونگ سندھ کے صدر رانا اعظم، شجاعت علی ایڈووکیٹ، فوزیہ صدیقی اور دیگر رہنمائوں سمیت کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کارکنوں کی جدوجہد کے بدولت پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت بنی ، پی ٹی آئی کو ایک سازش کے تحت دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی اس کے باجود عوام نے عمران خان کا بھرپور ساتھ دیا ہے 8 فروری 2024 کا عام انتخابات میں سخت پابندیوں کے باوجود عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیکرکامیاب کیا لیکن عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا 8 فروری کو ہم پورے ملک میں یوم سیاہ منائیں اور مینڈیٹ کی چوری کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔