• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 فروری کو ملک بھر میں آزادی کشمیر و فلسطین ریلیوں اور سیمینار کا انعقاد ہوگا، شاداب نقشبندی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مرکز اہلسنت پر مرکزی رہنماؤں وکراچی رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےشاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ5فروری کو ملک بھر میں آزادی کشمیر وفلسطین ریلیوں،سمینار،کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائیگا، ہاتھوں کی زنجیر بناکر یکجہتی کی جائیگی، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے،بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کا قتل کیا، ہزاروں افراد کو جیلوں میں ڈال دیا،بھارتی ظلم وجبر کو روکنے کیلئے عالمی اداروں اور عالمی برادری کو مثبت اور عملی کردار ادا کرنا ہوگا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید