• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای پی اے کے اشتراک سے موسمیاتی آگاہی بارے سائیکلنگ اور واک

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے )پاکستان انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی اور پاک مشن سوسائٹی کے باہمی اشتراک سے قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں موسمیاتی آگاہی کے حوالے سے سائیکلنگ ایونٹ اور آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار نقل و حرکت کے لئے طالب علم ماحولیاتی کارکنان اور سائیکلنگ کے شوقین افراد نے ایونٹ میں حصہ لیا۔ایونٹ کوسائیکلنگ ریلی اور آگاہی واک پرمشتمل دوسرگرمیوں میں تقسیم کیا گیا تھا ۔دونوں سرگرمیوں کا مقصد پائیدار شہری نقل وحمل اور ماحولیاتی ذمہ داری کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ایونٹ انوائرمیٹل پروٹیکشن ایجنسی کی ماحولیاتی تحفظ کیلئے کوششوں پائیدار نقل و حمل کے متبادل فروغ بارے شعور بیدار کرنے کیلئے منعقدکیا گیا،ایونٹ کے شرکاء کے جوش و خروش نے ظاہر کیا کہ معاشرے کے افراد ماحول دوست طرز زندگی کے انتخاب کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہیں ایونٹ کا مقصدنوجوانوں میں ماحولیاتی تحفظ کے بارے میں بیداری ،کاربن سے بھرپور نقل و حمل کے عملی متبادل کا مظاہرہ کیا۔
اسلام آباد سے مزید