• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگر طواف میں اَن جانے میں سات سے زیادہ چکر لگا لیے؟

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: اگر جانے ان جانے میں کعبہ کے چکر سات سے زیادہ ہو جائیں تو کیا حکم ہو گا؟

جواب: واضح رہے کہ اگر کسی شخص نے طواف کا آٹھواں چکر بھی کر لیا تو اس کا طواف بلاشبہ درست ہے، لیکن اس آٹھویں چکر لگانے کی تین صورتیں بنتی ہیں جو درج ذیل ہيں:

1۔ اگر یہ آٹھواں چکر قصداً کر لیا، تو یہ ایک نیا طواف شروع ہوگیا، لہٰذا اب اس شخص پر چھ چکر اور ملا کر دوسرا طواف پورا کرنا واجب ہے۔

2۔ اگر ساتویں چکر کے بعد وہم یا وسوسے سے آٹھواں چکر کر لیا، تب بھی اسے دوسرا طواف پورا کرنا لازم ہے۔

3۔ اگر کسی نے آٹھواں چکر اس گمان پر کیا کہ یہ ساتواں ہے، لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ آٹھوں چکر تھا، تو دوسرا طواف پورا کرنا لازم نہیں ہے۔ 

(فتاویٰ شامی، کتاب الحج، فصل فی الاحرام وصفۃ المفرد، ج:2، ص:496، ط:سعيد - البحر الرائق شرح کنز الدقائق،کتاب الحج، باب الاحرام، ج:3، ص: 356، ط:دار الکتاب الاسلامی)