• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم یکجہتی کشمیر، مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کی جانب سے ریلیوں کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپور ٹر) یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایاگیا، اس  سلسلے میں مختلف سیاسی ،مذہبی ،سماجی تنظمیوں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں ، مظاہرے اور سیمینار منعقد ہوئے، جماعت اسلامی نےہاتھوں کی زنجیر بناکرکشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیا،تفصیلات  کے مطابق پاکستان سنی تحریک کی جانب سے کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں اور سیمیناز کا انعقاد کیا گیا اور پر امن احتجاجی مظاہرے کئے گئے ، محمد ثروت اعجاز قادری اور علامہ بلال سلیم قادری شامی نے مختلف شہروں میں ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا کشمیریوں سے نہ ٹوٹنے والا اٹوٹ رشتہ ہے،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہےسنی تحریک کشمیریوں کے ساتھ جدوجہد آزادی میں شانہ بشانہ کھڑی ہے، سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے ٹیلیفونک خطاب  میں  کہا کہ بھارتی مظالم، ہندوتوا انتہاپسندی کشمیر کی آزادی کو نہیں روک سکتیں،قراردادوں سے کشمیر آزاد نہیں ہوگا اس کیلئے جہاد کا اعلان کرنا پڑے گا،کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے محمد طارق حسن نے اجتماعات اور کشمیر بنے گا پاکستان ریلی سے خطاب میں کہا ہے کہ دنیا اب مظلوم کشمیریوں کوآزادانہ فیصلے کرنے میں اپنا کردار ادا کرے، مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و ستم کے خاتمے کا وقت أگیا ہے، نیاز حسین خاصخیلی نے کہا کہ کشمیری عوام کو خودارادیت کا حق ملنا انسانی حقوق کی بنیاد ہے جس پر کبھی کشمیری عوام سمجھوتہ نہیں کر ینگے ، پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی حد کردی ہے، عالمی برادری بھارت کے خلاف اقدامات کرے ،ہم کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، دریں اثنا میونسپل کمشنر کورنگی ٹائون فیض محمد شیخ کی زیر قیادت کشمیر یکجہتی ریلی مرکزی آفس سے نکالی گئ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر محمد ہارون ، پی ایس 95 یوتھ کے وقار لودھی ٹی ایم سی کے افسران و ملازمین نے بڑ ی تعداد میں شرکت کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید