• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر آزاد ہوئے بغیر پاکستان کی آزادی مکمل نہیں ہوگی، خالد مقبول

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد سے متصل پارک میں یوم کشمیر کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم تاریخی طور پر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے تسلسل کے ساتھ جڑی ہے ہمارا بیانیہ کشمیری کی آزادی بھی ہے جو کہ اہم جز ہے کیونکہ جب تک کشمیر آزاد نہیں ہو جاتا پاکستان کی آزادی مکمل نہیں ہوگی، انہوں نے کہا کہ عالمی دنیا کشمیر سے متعلق فیصلے پر تعطل کا شکار ہے جن پر عملدرآمد نہیں ہوا ،پاکستان کے سفارت خانوں ،قونصل خانوں کی ذمہ داری ہے کہ کشمیر کے مؤقف کو عالمی دنیا میں دلیل کے ساتھ پیش کریں ، آج کا ہندوستان سیکولرہندوستان نہیں ، پاکستان کے عوام نے 77 سال سے کسی مذہبی نظریے کو نہیں چنا اور کبھی کسی انتہا پسند کو ووٹ نہیں دیا جبکہ ہندوستان میں دنیا کی مذہبی منافرت سے جڑا ایک نظام چل رہا ہے، حکومت پاکستان ایک سفارتی جدوجہد کا آغاز اور کشمیر کا مقدمہ موثر طریقے سے دنیا کے سامنے پیش کرے، ایم کیو ایم کشمیریوں کی آواز سے آواز ملا کر ان کا نعرہ بلند کرتی رہی ہے، سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ تنازع کشمیر کے حل کی فکر سب سے زیادہ ایم کیو ایم پاکستان کو ہے، پاکستان کی آزادی بھی اس وقت مکمل ہوگی جب جموں و کشمیر میں رہنے والے آزادی کا سورج دیکھیں گے، کشمیر یوں کو سر اٹھا کر چلنے کا موقع ملنا چاہئےبھارت نے انسانی حقوق کے ساتھ بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی کی ہے ، اس موقع پر ایم کیو ایم مرکزی کمیٹی کے اراکین انیس قائم خانی، و دیگر سمیت مرکزی شعبوں کے ذمہ دار ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید