کراچی( اسٹاف رپورٹر ) فرنیٹر کالونی سیکٹر 3 میں واقع گھر میں فائرنگ کے واقعہ میں 40 سالہ آصف ولدسعید اور اسکا بیٹا 15سالہ محمد منصف زخمی ہوگئے،پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دورن معلوم ہوا کہ زخمی کا بھائی کامران گھرمیں لائسنس یافتہ پستول صاف کررہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی، کورنگی سیکٹر36سی میں فائرنگ کے واقعہ میں 40سالہ منیر زخمی ہوگیا، پولیس حکام کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت سے آ کر گولی لگنے کے نتیجے میں پیش آیا۔