لاہور (نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ اور مِلی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدور پیر ہارون گیلانی، پیر صفدر گیلانی، علامہ عارف حسین واحدی، سید ناصر شیرازی، حافظ عبدالغفار روپڑی، ڈاکٹر عطاء الرحمن، مخدوم ندیم ہاشمی، مفتی گلزار نعیمی، علامہ سید ضیاء اللہ بخاری، ڈاکٹر سید علی عباس نقوی، عبداللہ حمید گل، علامہ شبیر میثمی نے مشترکہ بیان میں جعفر ٹرین پر دہشت گرد حملہ اور بیگناہ مسافروں کے قتل اور اغواء کی مذمت کی۔ مِلی یکجہتی کونسل کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ قومی اتفاقِ رائے سے دہشت گردی کے مستقل خاتمہ کے لیے ازسرِنو قومی ایکشن پلان بنایا جائے ۔