لاہور(کرائم رپورٹرسے)ایدھی فاؤنڈیشن لاہور نے پانچ نامعلوم لاشوں کی تدفین کر دی،ترجمان ایدھی ایمبولینس کے مطابق شہر کے مختلف مقامات سے ملنے والی نامعلوم لاشوں کی شناخت نہ ہونے کے بعد ایدھی فاؤنڈیشن نے تدفین کر دی،شہر بھر کے مختلف علاقوں جن میں تھانہ ساندہ 1 تھانہ شاد باغ 1 تھانہ کوٹ لکھپت 1 اور تھانہ ٹبی سٹی کی 2 نامعلوم لاشیں شامل ہیں, ایدھی رضاکاروں نے تمام لاشوں کو غسل کفن کے بعد سگیاں قبرستان میں امانتا تدفین کر دی۔