• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینا ہماری اولین ترجیح، ڈی سی لاہور

لاہور(خصوصی رپورٹر ) ضلعی انتظامیہ لاہور نے کارروائیاں کے حوالے سے پہلے عشرے کی رپورٹ جاری کر دی ہے. ماہ صیام میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور نے خصوصی ہدایات کیں. قیمتوں کی خلاف ورزی پر ایک دکان سربمہر اور 84 مقدمات کا اندراج کروایا. مہنگائی پھیلانے والے 115 افراد گرفتار، قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے. رمضان المبارک میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے 65,321 مقامات پر چیکنگ کی گئی ہے. گراں فروشی پر 4,991 مقدمات درج اور خلاف ورزی کا تناسب 7.64 فیصد اور مہنگائی کے خلاف سخت کارروائی کے دوران 34 لاکھ سے زائد روپے جرمانہ عائد کیے گئے ہیں.
لاہور سے مزید