• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجکشن ری ایکشن کے بعد حکومت کا پنجاب بھرمیں انجکشن ویکسا کا استعمال فوری روکنے کا حکم

لاہور(جنرل رپورٹر)میواسپتال چسٹ وارڈ میں انجکشن ری ایکشن کے بعد حکومت نے پنجاب بھرمیں انجکشن کا استعمال فوری روکنے کا حکم دے دیا ہے ذرائع کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول کی جانب سے صوبے بھرکی فارمیسیزکو ہدایات جاری کی گئی ہے کہ انجکشن کا استعمال مشتبہ طور پرصحت کےلیےخطرہ ہے انجکشن “ویکسا” اورمحلول “نیوٹرولائن” کا استعمال روک دیاجائے انجکشن کے مخصوص بیچ استعمال سے روکے جائیں ادویات کے ٹیسٹوں کی رپورٹس آنے تک استعمال روکا جائے،فیصلہ مریضوں کے تحفظ کے پیش نظرکیا گیاہے۔
لاہور سے مزید