لاہور(خصوصی نمائندہ )جنرل ہسپتال میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات میں مزید اضافے کے پیش نظر جراثیم سے پاک سرجری آلات کی 24/7فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے شعبہ ایمرجنسی میں سنٹرل سٹرلائز سروسز ڈیپارٹمنٹ(CSSD) قائم کر دیا گیا ہے پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفرنے کہا کہ ایل جی ایچ میں پنجاب بھر سے سب سے زیادہ ٹراما کیسز آتے ہیں ۔اس موقع پرایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین، ڈاکٹر جعفر حسین، ڈاکٹرآمنہ آصف اور نرسز بھی بڑی تعداد میں موجود تھیں۔