لاہور(کرائم رپورٹرسے)مناواں کے علاقے میں دیرینہ عداوت پر رشتے داروں کے درمیان فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا بتایا گیا ہے کہ مناواں کے علاقے میں دیرینہ عداوت پر رشتے داروں ساگر وغیرہ نے فائرنگ کرکے علی شان کو قتل اور عمران کو زخمی کر دیا ملزمان موقع سے فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے اور زخمی عمران کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کردیا ۔