• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زخمی پولیس اہلکاروں کے علاج کیلئے ساڑھے 18لاکھ جاری

لاہور( کرائم رپورٹرسے) زخمی پولیس اہلکاروں کے طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 18 لاکھ 50 ہزار روپے جاری کردئیے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے کہا کہ پولیس غازیوں کا بہترین علاج اور جلد از جلد بحالی اولین ترجیح اور ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔ مزیدبرآں آئی جی نے سانحہ گجرات کے 4 پولیس شہداء کی 13 ویں برسی کے موقع پر شہدا پولیس کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ آئی جی نے کہا کہ فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے عظیم سپوتوں اور ان کی فیملیز کو سلام پیش کرتے ہیں۔
لاہور سے مزید