• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکی سمیت 3 رکنی رکشہ گینگ کی لیاقت آباد فلائی اوور پر لوٹ مار

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) کراچی وسطی کے عزیز آباد تھانے کی حدود میں شاہراہ پاکستان سے لیاقت آباد فلائی اوور تک رکشہ میں سوار لڑکی سمیت 3 ملزمان نے شہریوں سے لوٹ مار کی۔ کار سوار سے واردات کے دوران راہگیروں نے 2 ملزمان کو پکڑ لیا جنہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ لڑکی جائے واردات سے فرار ہوگئی۔ پولیس کے مطابق رکشے میں سوار ملزمان شاہراہ پاکستان پر لوٹ مار کرتے ہوئے لیاقت آباد کی طرف جا رہے تھے۔ ملزمان نے کریم آباد بس اسٹاف پر ایک شہری وقار سے موبائل فون چھین لیا۔ ملزمان فلائی اوور پر ایک کار سوار سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ راہگیروں نے انہیں دبوچ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا جس سے دونوں ملزمان وقار اور افضل گل زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق اس دوران عزیز آباد اور شریف آباد پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ ایک ملزم کو عزیز اباد تھانے جبکہ دوسرے کو شریف آباد تھانے لے جایا گیا تاہم بعد ازاں ملزمان کے خلاف عزیز اباد تھانے میں لوٹ مار کا مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان جنت گل ٹاؤن کے رہائشی ہیں جن کے قبضے سے موبائل فون اور دیگر سامان کے علاوہ اسلحہ بھی برامد ہوا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید