• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں، تھانہ ٹاؤن شپ پر دہشتگردوں کا حملہ، پولیس کی بروقت کارروائی پر فرار

بنوں (نمائندہ جنگ) گزشتہ رات تھانہ ٹاؤن شپ پر نامعلوم دہشت گردوں کا حملہ ، پولیس جوانوں کی بروقت اور جوابی فائرنگ سے دہشت گرد بھاگنے پر مجبور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ڈی پی او بنوں ضیاء الدین احمد نے پولیس افسران کے ہمراہ تھانہ ٹاؤن شپ کا دورہ کیا اس موقع پر پولیس جوانوں کی بروقت اور فوری جوابی کارروائی پر شاباش دی تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم دہشت گردوں نے رات گئے تھانہ ٹاؤن شپ پر چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا جس پر تھانہ ٹاؤن شپ پولیس کے جوانوں نے بروقت اور فوری جوابی کارروائی سے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا کر شرپسندوں کو بھاگنے پر مجبور کیا اس دوران ڈی پی او بنوں نے ایس ایچ او ٹاؤن شپ یاسین کمال خان مروت اور پولیس جوانوں کو بہادری سے مقابلہ کرنے پر شاباش دی اس دوران انسپکٹر جنرل آف پولیس ذوالفقار حمید کی طرف سے پولیس جوانوں کو شاباش دی اور نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس ایک بہادر اور دلیر پولیس فورس ہے جس نے ہمیشہ ملک وقوم کی سلامتی کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے دہشتگردوں کا فرنٹ لائن پر مقابلہ کیا ہے اور ایسے جوان ہمارا فخر ہیں جو جان کی پرواہ کئے بغیر ملک و قوم کی خدمت کرتے ہیں ۔

ملک بھر سے سے مزید