راولپنڈی (خصوصی نمائندہ)الائیڈ بینک لمیٹڈ نےجنگ میڈیا گروپ کے تعاون سےF-9 پارک اسلام آباد اور وقار النساء کالج برائے خواتین راولپنڈی میں ما حو لیاتی بہتری کیلئے شجر کاری مہم کا انعقاد کیا۔ ایم این اے حنیف عباسی ، بیرسٹر دانیال چوہدری ، کمشنر راولپنڈی عامر خٹک اورسی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ مہم میں پارک اور کالج میں مختلف مقامات پر سیکڑوں پودے لگائے گئے۔