• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثانیہ مرزا نے بھینسوں کی دیکھ بھال کرنیوالے آدمی کی زندگی کیسے بدلی؟

ثانیہ مرزا — فائل فوٹو
ثانیہ مرزا — فائل فوٹو

سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھینسوں کی دیکھ بھال کرنے والے ایک شخص کو کروڑ پتی بنا دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ثانیہ مرزا کی مقبولیت اور کامیابیاں  بھوجپوری گلوکار اور اداکار کھیساری لال یادیو کی شہرت کا باعث بھی بن گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھینسوں کی دیکھ بھال کر کے اپنا گزر بسر کرنے والے کھیساری لال یادیو نے ثانیہ مرزا پر ایک گانا ’ٹینس والی ثانیہ دولہا کھوجلی پاکستانی‘ لکھا تھا جو کہ ہٹ ہو گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت کھیساری لال یادیو کی کل مالیت 20 کروڑ روپے سے زائد ہے کیونکہ ثانیہ مرزا کے بارے میں لکھا گیا ان کا بھوجپوری گانا بہت پسند کیا گیا۔

یاد رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی اپریل 2010ء میں شادی ہوئی تھی، ان کے ہاں 2018ء میں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام اذہان مرزا ملک رکھا تھا اور گزشتہ برس ان دونوں نے ایک دوسرے سے اپنی راہیں جدا کر لی تھیں۔

خاص رپورٹ سے مزید