صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو شادی کے بعد دبئی میں مقیم ہیں۔
بختاور بھٹو زرداری کاروباری شخصیت محمود چوہدری کی اہلیہ اور 3 بیٹوں میر حاکم، میر سجاول اور میر ذوالفقار کی والدہ ہیں جن کی وہ خوبصورت تصویریں اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔
بختاور بھٹو نے اپنے تینوں بیٹوں کے علیحدہ علیحدہ انسٹاگرام اکاؤنٹس بھی بنا رکھے ہیں۔
پاکستان کی سابق وزیرِ اعظم بے نظیر بھٹو شہید کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے کچھ گھنٹے قبل ہی اپنے دوسرے بیٹے میر سجاول کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔
اس تصویر میں میر سجاول کو پیشہ ور فٹبالر کے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
میر سجاول کی فٹ بالر کی کِٹ میں شیئر کی گئی تصویر پر خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو نے بھی تبصرہ کیا ہے۔
میر سجاول کی خالہ آصفہ بھٹو زرداری نے بھانجے سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے ’میرا چھوٹا فٹ بالر۔‘