• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی غیر محفوظ لنک پر کلک کیے بغیر بھی فون ہیک ہونے کا خطرہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

میٹا کی فوری پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو آگاہ کیا ہے کہ 2 درجن ممالک میں تقریباً 90 افراد کے فون بغیر کسی لنک پر کلک کیے ہیک ہوئے ہیں۔

دی گارڈیئن کی رپورٹ کے مطابق تمام افراد کے فون ہیکنگ سافٹ ویئر میں مہارت رکھنے والی اسرائیلی کمپنی پیراگون سلوشنز کے ہیکنگ ٹول کے ذریعے ہیک کیے گئے۔

رپورٹ میں واٹس ایپ حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ یہ ہیکنک ٹول فون ہیک کرنے کے لیے ’زیرو کلک‘ ہیک کے طریقے کا استعمال کرتا ہے یعنی ٹارگٹڈ شخص کسی بھی غیر محفوظ لنک پر کلک کیے بغیر ہی ہیکنگ ٹول کا شکار بن جاتا ہے اور اس کا موبائل ہیک ہو جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس طریقے سے خفیہ طور پر کسی بھی ڈیوائس اور صارف  کی اجازت کے بغیر اس کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متاثرین میں صحافی اور سول سوسائٹی کے ارکان شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ حکّام  نے یہ نہیں بتایا کہ یہ کیسے پتہ چلا کہ اس اسپائے ویئر کے پیچھے اسرائیلی کمپنی پیراگون ہیک کا ہاتھ ہے۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید