کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کے بعد اسرائیل نے بھی اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے صدر کو لکھے گئے خط میں اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈیئن سار نے کہا کہ امریکا کی طرح اسرائیل بھی انسانی حقوق کونسل سے دستبردار ہورہا ہے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ نے انسانی حقوق کونسل پر الزام عائد کیا کہ اس کا اسرائیل کیساتھ رویہ معتصبانہ ہے جس کی وجہ سے کونسل چھوڑ رہے ہیں، اسرائیل اب اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاسوں میں شرکت نہیں کرے گا۔