• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماورا حسین اور امیر گیلانی کے نکاح کے بعد ’شیندی‘ کی ویڈیوز بھی سامنے آ گئیں


پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف آن اسکرین جوڑی اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی حقیقی زندگی میں بھی جوڑی بن گئے ہیں۔

نیلم منیر اور کبریٰ خان کے بعد اداکارہ ماورا حسین بھی پیا دیس سدھار گئی ہیں۔

طویل عرصے سے دوستی کے رشتے میں بندھے اس جوڑے نے اچانک نکاح کر کے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا ہے۔


جہاں مداح و صارفین ان کی اچانک شادی کی خبر پر تاحال خوش گوار حیرانی میں مبتلا ہیں، وہیں ان کے نکاح اور اب ’شیندی‘ کی تقریب کی وائرل ویڈیوز انٹرنیٹ کو گھیرے ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا کا ہر پلیٹ فارم کھولتے ہی سب سے پہلے اس جوڑی کے نکاح اور شیندی کی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آ رہی ہیں۔

ناصرف ماورا اور امیر گیلانی اپنی شادی کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں بلکہ عروہ حسین اور فرحان سعید بھی بغیر وقت ضائع کیے اپنی خوبصورت لُک کے جلوے بکھیر رہے ہیں۔


گزشتہ روز ہونے والی ماورا اور گیلانی کی شیندی میں فرحان اور عروہ حسین کی جانب سے کیا گیا ڈانس بھی خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

اس جوڑے کی شادی میں ناصرف دلہن دولہا بلکہ اس میں شرکت کرنے والے مہمانوں نے بھی خوش لباسی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔


اپنی شیندی کی تقریب کے لیے ماورا حسین نے معروف فیشن ڈیزائنر ثانیہ مسکتیا کا لہنگا پہنا جس کی قیمت تاحال سامنے نہیں آ سکی۔

وائرل ویڈیوز میں شادی کا وینیو بھی دیکھا جا سکتا ہے جس نے صارفین کے دل موہ لیے ہیں، دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ اس شادی کو ہر صورت خصوصی بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔



انٹرٹینمنٹ سے مزید