• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماورا حسین نے اپنے نکاح کے جوڑے اور زیور کی خاص بات بتا دی

فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام
فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے اپنے نکاح کے جوڑے اور زیور کی سب سے خاص بات بتا دی۔

ماورا حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نکاح کی تقریب کی اپنی کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ میں اپنی نئی زندگی میں رانوز ہیئر لومز کا یہ چمکدار جوڑا پہن کر داخل ہو رہی ہوں۔

اداکارہ نے لکھا ہے کہ رانو آنٹی اور جہاں نور آپ دونوں کا یہ جوڑا تیار کر کے میرے خواب کو حقیقت کا رنگ دینے پر بہت بہت شکریہ۔

اُنہوں نے لکھا ہے کہ اس جوڑے کے ساتھ جو دوپٹہ ہے وہ میری ساس نے اپنی شادی پر پہنا تھا اور اس جوڑے کے ساتھ جو جیولری میں نے پہنی ہے وہ امیر گیلانی کی دادی کی ہے جو اُنہوں نے نصف صدی سے بھی زائد عرصے پہلے اپنی شادی پر پہنی تھی۔

ماورا حسین نے یہ  بھی لکھا ہے کہ میں صرف اتنا جانتی ہوں کہ اس جوڑے کو اس سے بہتر انداز میں اور اس طرح ڈیزائن نہیں کیا جا سکتا تھا جیسا کہ رانو نے کیا! الحمدللّٰہ۔

اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے، اداکارہ کی سادگی اور اتنے خوبصورت انداز میں شوہر کے خاندان کو عزت دینے پر خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید