• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین زیادہ باتونی ہوتی ہیں یا مرد؟ دلچسپ تحقیق سامنے آ گئی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

دنیا میں زیادہ تر لوگوں کا عام خیال یہ ہے کہ خواتین زیادہ باتونی ہوتی ہیں۔

اس موضوع پر اب تک کئی سائنسی تحقیقات ہو چُکی ہیں لیکن سائنسدان اپنی تحقیقات میں اس عام خیال کی تصدیق نہیں کر سکے ہیں۔

اب اس حوالے سے امریکا کی ایریزونا یونیورسٹی کے محققین کی ایک نئی دلچسپ تحقیق سامنے آئی ہے جس میں  4 ممالک سے 10 سے 94 سال کے 2 ہزار 197 لوگوں نے حصّہ لیا۔

محققین نے تحقیق میں شامل ہونے والے تمام افراد کو ایک ہفتے تک معمول کی سرگرمیوں کے دوران الیکٹرانکلی ایکٹیویٹڈ ریکارڈر (EAR) پہننے کو کہا۔

جب محققین نے ان تمام افراد کی ریکارڈنگ کے تجزیہ کیا تو اس سے انکشاف ہوا کہ خواتین دن بھر اوسطاً 13 ہزار 349 الفاظ جبکہ مرد 11 ہزار 950 الفاظ بولتے ہیں، یعنی خواتین نے صرف 1 ہزار 73 الفاظ زیادہ بولے۔

محققین کے مطابق تحقیق کے نتائج میں سامنے آنے والا یہ فرق زیادہ نہیں لہٰذا خواتین سے منسوب یہ خیال غلط ہے کہ وہ باتونی ہوتی ہیں۔

تحقیق میں یہ دلچسپ انکشاف بھی ہوا کہ تحقیق کا حصّہ بننے والے افراد میں سب سے کم بولنے والے انسان نے ایک دن میں صرف 100 الفاظ بولے جبکہ سب سے زیادہ بولنے والے انسان نے ایک دن میں 1لاکھ 20 ہزار الفاظ کہے جو ایک مرد ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید