ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی نے اپنی ایک پرانی بری عادت کے بارے میں بات کی ہے۔
انجلینا جولی نے سانٹا باربرا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں فلمی نقاد لیونارڈ مالٹن کے ساتھ سوال و جواب کے ایک سیشن میں اعتراف کیا کہ فلم ’ٹومب رائیڈر‘ میں ’لارا کرافٹ‘ کا کردار ادا کرنے سے ایک دن پہلے میں نے سگریٹ کے پورے دو پیکٹ پیے۔
اُنہوں نے بتایا کہ مجھے لارا کرافٹ کے کردار کے لیے اپنی صحت اور طرزِ زندگی کو مکمل طور پر تبدیل کرنا پڑا۔
اداکارہ نے بتایا کہ فلم ’ٹومب رائیڈر‘ کی شوٹنگ کے لیے چند مہینے تو ہم نے روزانہ متعدد ٹریننگ سیشنز کے علاوہ کچھ نہیں کیا اور اس دوران میں اس مقام پر پہنچ گئی تھی کہ مجھے پانی، اچھے کھانے اور نیند کے سوا کچھ نہیں چاہیے تھا۔
اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ فلم کے ٹریننگ سیشنز نے مجھے پوری طرح بدل دیا اور پھر میں نے دوبارہ کبھی سیگرٹ نوشی نہیں کی یا شاید صرف ایک یا دو بار کی ہو۔