• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی وزیراعظم 12 فروری سے امریکا کا دورہ کریں گے

اسلام آباد (فاروق اقدس) بھارتی وزارت خارجہ نے وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ کے بارے میں باضابطہ طور پر تصدیق کردی ،جس کے مطابق نریندر مودی اگلے ہفتے دو روزہ دورے پر 12 فروری کو واشنگٹن پہنچیں گے، اس طرح وزیراعظم نریندر مودی جنوبی ایشیا کے ممالک کے اولین رہنماؤں میں شامل ہوں گے جو صدر ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد امریکہ کا دورہ کریں گے۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری کے مطابق وزیراعظم نریندری مودی اگلے ہفتے امریکہ کے دورے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دورے سے نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ دوطرفہ دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کے لیے تبادلہ خیال کا موقع ملے گا۔

دنیا بھر سے سے مزید