راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) آر ڈی اے کے انفورسمنٹ سکواڈ نے نالہ لئی کے ساتھ رتہ امرال روڈ پر قائم تجاوزات، مویشیوں کے چھ غیر قانونی باڑوں، تین دکانوں، تین واش رومز اور ایک سنوکر کلب کو مسمار کر دیا ۔ آپریشن کا مقصد سڑکوں تک رسائی کو بڑھانا، نظم و نسق کو بحال کرنا اور مسافروں و پیدل چلنے والوں کے لئے محفوظ ماحول فراہم کرنا تھا۔