• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم یو جے الیکشن، پروفیشنل جرنلسٹس گروپ کا کلین سوئپ

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان یونین آف جرنلسٹس کے الیکشن میں پروفیشنل جرنلسٹس گروپ کا کلین سوئپ،صدر ملک شہادت حسین اور جنرل سیکرٹری مظہر خان بھاری اکثریت سے منتخب، ملتان یونین آف جرنلسٹس ( ایم یو جے ) کے الیکشن میں پروفیشنل جرنلسٹس گروپ نے کلین سوئپ کرتے ہوئے بھاری اکثریت سے تمام سیٹوں پر کامیابی حاصل کر لی ۔ صدر کی نشست پر ملک شہادت حسین نے 122ووٹ جبکہ مدمقابل رانا شاہد نے 104ووٹ حاصل کیے ، نائب صدور پر طارق انصاری نے 137 اور شاہد سٹھو نے 123ووٹ حاصل کیے جبکہ مدمقابل نیاز گل 87 اور راو شکیل نے 64ووٹ حاصل کیے ، جنرل سیکرٹری کی نشست پر مظہر خان نے 187 جبکہ مدمقابل عامر حسینی نے 36ووٹ حاصل کیے ، فنانس سیکرٹری سعید مکول نے 146جبکہ مدمقابل غلام رسول گرمانی نے 74 ووٹ حاصل کیے ، جوائنٹ سیکرٹریز کی دو نشستوں پر غلام دستگیر چوہان نے 159 اور رانا بلال یونس نے 132ووٹ حاصل کیے جبکہ مدمقابل ادریس چانڈیہ نے 64ووٹ حاصل کیے ، اسی طرح مجلس عاملہ کی دس میں سے 9 نشستوں پر بھی پروفیشنل جرنلسٹس گروپ کے امیدواروں منصور عباس نے 189، ناصر ظہیر نے 181 ، وسیم خان بابر نے 174، مکرم علی خان نے 170، رانا عرفان السلام نے 162 ، تنویر گیلانی نے 161 ، صالحہ ملک نے 147 ، انیلہ اشرف نے 137, وسیم خان نے 134، اظہر حسین ہاشمی 130 لیکر کامیابی حاصل کی ۔
ملتان سے مزید